اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای) 5 نومبر سے شنگھائی میں شروع ہو گی، جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔6 روزہ نمائش میں پاکستان سمیت 152 ممالک نمائش میں شرکت کریں گے۔
رواں سال سی آئی آئی ای کا موضوع ’’نیا دور، مشترکہ مستقبل‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ نمائش میں 300کے قریب صنعتی اور معروف کاروباری اداروں کی شرکت متوقع ہے۔