سات سے نویں کتاب تک سیرت مصطفیؐ کو پڑھایاجائیگا، علامہ طاہر محمود اشرفی

73

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ میں موذن کا کردارادا کررہے ہیں،سات سے نویں کتاب تک سیرت مصطفیؐ کو پڑھایاجائیگا،

انہوں نے قرآن اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یکساں نظام تعلیم میں ایک جملہ بھی کسی فرقہ کے خلاف نہیں ہے۔اس موقع پرانہوں نے ماہ ربیع الاول اور ربیع الثانی میں دہشت گردی، حقوق نسواں، عقیدہ ختم نبوت اور سیرت النبیؐ پر خطبات جمعہ میں موضوع بنانے کااعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے

،اسلامی نظریاتی کونسل نے کام کیا ہوا ہے ،تمام ریاستی معاملات پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر میکانزم بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر ہے ،سود کے نظام سے آزادی ہر پاکستانی چاہتاہے جس کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے دنیا کو افغانستان کے معاملے پر حل تلاش کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر پاکستان کے موقف کو دنیا مان رہی ہے اور اب سعودی عرب بھی مضبوط افغان اسلامی ملک کا قیام چاہتاہے، بھارت کے ساتھ جو افغانستان میں ہوا ہے اس پر اسے رونے کا حق تودیں،ذبیح اللہ افغانستان کے ترجمان ہیں ،

افغانستان کو پاکستان سے کسی ترجمان کی ضرورت نہیں ہے۔طاہر محمود اشرفی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اٹھارہ سال سے کم عمر والے مسلمان والا کوئی قانون نہیں آ رہا ۔