تہران ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ساری دنیا آج ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین کی خواہاں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں پابندیاں ختم ہو گئی ہیں اور ساری دنیا ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین کی خواہشمند ہے۔ انہوں …
ساری دنیا آج ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین کی خواہاں ہے،حسن روحانی

مزید خبریں
تہران ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ساری دنیا آج ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین کی خواہاں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں پابندیاں ختم ہو گئی ہیں اور ساری دنیا ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کی قرار داد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مذکورہ قرارداد کی منظوری سے قبل، ایران کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا جاتا تھا تاہم اب ایران ایک ایسے ملک میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے ساتھ تعاون پر زور دیا جا رہا ہے۔








