اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی): ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ میں بلوچستان کے فٹ بالر سبحان کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سبحان کریم جیسے کھلاڑیوں کا ابھرنا بلوچستان کے نوجوانوں میں اتحاد اور حب الوطنی کو فروغ دے گا۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں سبحان کریم کے خوبصورت گول کی بدولت پاکستان نے بھوٹان کو 2-1 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں سبحان کریم نے شاندار گول کر کے پاکستان کو مالدیپ کے خلاف 3-0 سے فتح دلائی۔
اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سبحان کریم خاص طور پر صوبے کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر سبحان کریم جیسے کھلاڑیوں کا ابھرنا بلوچستان کے نوجوانوں میں اتحاد اور حب الوطنی کو فروغ دے گا کیونکہ ایسے سرشار کھلاڑی بلوچستان کے دیگر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
سبحان کریم کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ لگن، محنت اور رہنمائی سے کسی بھی علاقے کے نوجوان ملک کے مثبت امیج کو فروغ دے سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا بلوچستان میں سماجی ترقی اور ہم آہنگی کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔