راولپنڈی ۔1فروری (اے پی پی):دھمیال پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد نے دھمیال پولیس کو درخواست دی کہ ملزم تصور نے اس کے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔