سال کی دوسری سہ ماہی میں سونے کی کھپت میں نمایاں اضافہ، سونے میں سرمایہ کاری کی شرح بڑھ گئی

سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 14 اگست (اے پی پی) رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سونے کی کھپت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے لے کر جون تک کے عرصے میں سونے کی عالمی کھپت ایک ہزار پچاس ٹن ریکارڈ کی گئی۔ یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے ۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی طلب 2335 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ 2013ءکے بعد سونے کی طلب کی سب سے زیادہ شرح تھی۔ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سونے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔