اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سال 2021نے پاکستان کیلئے کامیابیوں کی نئی سفارتی راہیں کھول دیں۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امید کے جذبے کیساتھ سال 2022میں داخل ہو رہے ہیں اور اس بات پر خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 2021 نے پاکستان کیلئے کامیابیوں کی نئی سفارتی راہیں کھول دی ہیں۔
جغرافیائی سیاست کو جغرافیائی معیشت میں تبدیل کیا ،دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنایا جبکہ ڈیجیٹل اور عوامی سفارت کاری کو مکمل طور پر بروئے کار لائے ۔