واشنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ جاری سال کے دوران عالمی نموکی شرح 3.2فیصد اورآئندہ سال 3.1فیصد تک رہنے کاامکان ہے،پاکستان میں شرح نمو 3.6فیصد تک رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈاکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025میں ترقی یافتہ ممالک میں جی ڈی پی کی نموکی …
سال 2025میں عالمی نموکی شرح 3.2فیصد اورآئندہ سال 3.1فیصد تک رہنے،پاکستان میں شرح نمو 3.6فیصد تک رہنے کاامکان ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

مزید خبریں
واشنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ جاری سال کے دوران عالمی نموکی شرح 3.2فیصد اورآئندہ سال 3.1فیصد تک رہنے کاامکان ہے،پاکستان میں شرح نمو 3.6فیصد تک رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈاکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025میں ترقی یافتہ ممالک میں جی ڈی پی کی نموکی شرح 1.6فیصد اورآئندہ سال بھی 1.6فیصدتک رہنے کاامکان ہے،ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سال 2025کے دوران جی ڈی پی میں نموکی شرح 4.2فیصد اورآئندہ سال 4فیصدتک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سال 2025میں پاکستان میں جی ڈی پی کی نموکی شرح 2.7فیصد اورسال 2026میں 3.6فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔پاکستان میں سال 2024میں مہنگائی کی شرح 23.4فیصدتھی جوسال 2025میں 4.5فیصد اور سال 2026میں 6فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔اسی طرح سال 2025میں بیروزگاری کی شرح 8فیصد اورسال 2026میں 7.5فیصدتک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔








