سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےاس سانحہ کے لمحات آج بھی پوری قوم کے زہنوں میں نقش ہیں ۔صوبائی وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مبین خان خلجی

140
سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےاس سانحہ کے لمحات آج بھی پوری قوم کے زہنوں میں نقش ہیں ۔صوبائی وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مبین خان خلجی

کوئٹہ۔16دسمبر (اے پی پی):پی ٹی آئی کے رہنماء صوبائی وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےاس سانحہ کے لمحات آج بھی پوری قوم کے ذہنوں میں نقش ہیں اس بھیانک واقعہ میں سکول کی پرنسپل،اساتذہ ،طلبہ اور دیگر عملے سمیت140 سے زائد معصوم افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشت گردی کے اس ہندوناک واقعہ پر قوم آج بھی غمزدہ ہے اور یہ ننھے شہید ہیروز ہمارا فخر ہیں۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا ءکی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس المناک سانحہ نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، عظیم قربانیوں کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا،

شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، جس کے باعث سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا،آج کے دن شہید بچوں ،

اساتذہ کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیرنے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔