اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور کے المناک حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ قوم کے ضمیر پر ایک نہ بھولنے والا زخم اور اجتماعی غم ہے جو پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو …
سانحہ اے پی ایس قوم کے ضمیر پر ایک نہ بھولنے والا زخم ہے،بلاول بھٹوزرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور کے المناک حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ قوم کے ضمیر پر ایک نہ بھولنے والا زخم اور اجتماعی غم ہے جو پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں امن، تعلیم اور قانون کی حکمرانی کے لیے پختہ عہد پر قائم ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی اے پی ایس شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایک ایسے پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی جہاں ہر بچہ بغیر خوف کے تعلیم حاصل کر سکے، آگے بڑھ سکے اور بہتر مستقبل کے خواب دیکھ سکے۔اے پی ایس سانحے کے شہداء کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں قوم کو ایک زیادہ محفوظ، مضبوط اور پرامن پاکستان کی طرف رہنمائی کرتی رہیں گی۔







