سانحہ موٹر وے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی سربراہی میں ایک خصوصی انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،متعدد افراد گرفتار ہوئے ہیں،مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی سربراہی میں ایک خصوصی انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی سربراہی میں ایک خصوصی انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالہ سے متعدد افراد گرفتار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالہ سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں نے افسوسناک واقعہ کے بعد لاہور میں سی سی پی او سے ملاقات کی اور واقعہ کے متعلق ان کے غیر ذمہ درانہ بیان پر ملامت کی جن سے آئی جی پولیس نے تحریری وضاحت بھی طلب کر لی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں جیو فینسنگ ، ڈی این اے ٹیسٹنگ اور وقوعہ سے ملنے والے بلڈ سیمپلز شامل کئے جارہے ہیں جس سے اصل مجرموں کی جلد گرفتاری میں مدد ملے گی ۔