انقرہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی میں گزشتہ سال 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی طرف سے کی گئی بغاوت "وحشیانہ ترین بغاوت " سے کم نہ تھی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے "بین الاقوامی 15 جولائی سمپوزیم" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 15 جولائی کے بعد جنم پانے …
سانحہ 15 جولائی وحشیانہ ترین بغاوت سے کم نہ تھا، بن علی یلدرم

مزید خبریں
انقرہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی میں گزشتہ سال 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی طرف سے کی گئی بغاوت "وحشیانہ ترین بغاوت ” سے کم نہ تھی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے "بین الاقوامی 15 جولائی سمپوزیم” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 15 جولائی کے بعد جنم پانے والی نسلیںاس قسم کے المیہ کا سامنے نہیں کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دہشت گرد تنظیموں کی اچھی اور بری تنظیم کے طور پر تشریح نہیں کی جا سکتی اسی طرح بغاوت کی بھی تشریح کرنا نا ممکن ہے۔ ترکی نے گزشتہ برس اب تک رونما ہونے والی وحشی ترین بغاوت کا سامنا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول ہے کہ کوئی بھی ریاست بے وفائی کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام نہیں کر سکتی۔اس سانحہ کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک ضرور پہنچائیں گے۔








