سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین کا اپنی نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ جمعرات کو وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی۔

تقریب میں شہدا کےلواحقین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے شہداء کے لواحقین کا اپنی نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا