سانگلہ ہل ۔ 27 مئی (اے پی پی):سانگلہ ہل میں نہر رکھ برانچ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 17 سالہ عاطف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ دو روز قبل غریب محنت کش رانا محمد کاشف کا 17 سالہ بیٹا محمد عاطف نہر رکھ برانچ میں ڈوب گیا تھا جس کی نعش پیر کی صبح نہر سے مل گئی ۔محمد عاطف کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہریوں اور سماجی ورکرعرفان ورک نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر پر نہانے پر دفع 144 کے تحت پابندی لگی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات ہو رہے ہیں ۔اگر انتظامیہ سختی کرتی تو عاطف کی جان بچ سکتی تھی