ساوتھ ائیر نے رحیم یارخان سے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

صادق آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی):سٹیشن/ سیلز منیجر ساوتھ ائیر رحیم یارخان عبدالغفار شہزاد کے مطابق 18 جولائی سے نافذ العمل شیڈول کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی سے ساوتھ ائیر کی پہلی افتتاحی پرواز زیڈ 8-940 صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شیخ زید ائیر پورٹ رحیم یارخان صبح 8 بجکر 55 منٹ پر پہنچے گی۔ اور 9 بجکر 40 منٹ پر رحیم یارخان …

صادق آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی):سٹیشن/ سیلز منیجر ساوتھ ائیر رحیم یارخان عبدالغفار شہزاد کے مطابق 18 جولائی سے نافذ العمل شیڈول کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی سے ساوتھ ائیر کی پہلی افتتاحی پرواز زیڈ 8-940 صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شیخ زید ائیر پورٹ رحیم یارخان صبح 8 بجکر 55 منٹ پر پہنچے گی۔

اور 9 بجکر 40 منٹ پر رحیم یارخان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔ 11 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی ۔اس طرح زیڈ 8- 972 اسلام آباد سے 12 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو کر سہ پہر 2 بجکر 40 منٹ پر رحیم یارخان پہنچے گی۔ عبدالغفار شہزاد نے مزید بتایا کہ اسی روز ہفتہ کی شام زیڈ 8-972 شیخ زید ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے 3 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو گی۔ اور کراچی شام 5 بجے پہنچے گی۔بالکل اس طرح 22 جولائی بدھ کو ساوتھ ائیر کا فلائٹ شیڈول رحیم یارخان کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 جولائی سے نافذ ساوتھ ائیر کا کراچی اور اسلام آباد سے رحیم یارخان کے لئے فلائٹ شیڈول اگلے شیڈول تک نافذ العمل رہے گا۔\