رکنِ قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیدہ نوشین افتخار اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا سول ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے ہسپتال میں موجود عملہ کی حاضری چیک کی اور میڈیکل سٹور میں ادویات کا اسٹاک بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مزید صفائی رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ غفلت کرنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








