حج 2027 کے لئے رجسٹریشن کرانے والے افراد 16 نومبر 2027 تک کار آمد پاسپورٹ جلد از جلد بنوا لیں ، ترجمان وزارت مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 نومبر 2027 تک کارآمد پاسپورٹ جلد از جلد بنوا لیں تاکہ حج کے آئندہ مراحل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے رجسٹریشن کرانے والے حج 2027 کے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ 16 نومبر 2027 تک کار آمد پاسپورٹ جلد از جلد بنوا لیں ۔

پیر کو ترجمان مذہبی امور عمر بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد جلد از جلد 16 نومبر 2027 تک کار آمد پاسپورٹ بنوا لیں کیونکہ اگلے مرحلے میں آن لائن پاسپورٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا ۔