ساہیوال۔ 29 نومبر (اے پی پی):انٹی کرپشن پولیس نے سابقہ ریڈر تحصیلدار کو دس ہزار رشوت لینے پر گرفتار کر لیا۔تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال رانا محمد عمران ٹیپو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر13/2024تھانہAECساہیوال میں ملزم عبدالمطلب سابقہ ریڈر تحصیلدار ساہیوال کو ونڈا جات کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے
مدعی مقدمہ محمد امین کا استحقاق مجروع کرنےاور 10 ہزار روپے رشوت لینے پر صحیح گنہگارہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمطلب کوگرفتار کر کے بند حوالات کردیا۔