ساہیوال،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری پروڈکشن یونٹ کے خلاف کارروائی

124
FIR

ساہیوال۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گول چکر سنہری مسجد کے قریب ڈیری پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

تجزیئے کے دوران دیسی گھی اور مکھن کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ ،چکنائی اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔

خوراک میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔