ساہیوال،ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس نے سوئی گیس آفس کے باہر سموگ آگاہی واک

94

ساہیوال۔ 16 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال نے سوئی گیس آفس کے باہر سموگ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجہاں پر سوئی گیس ملازمین اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی سعید لودھی کی قیادت میں ریلی نکالی ۔ٹریفک اسٹاف نے سوئی گیس دفتری اسٹاف اور ڈرائیورز کو سموگ بارے لیکچرز بھی دیا۔واک ٹریفک پولیس آفیسر سعید لودھی کی قیادت میں نکالی گئی ۔

واک میں ٹریفک پولیس اور محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے شرکت کی ۔ ریجنل آفس سوئی ناردرن گیس میں ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ انسپکٹر ٹریفک رائے خضر حیات انجم نے دفتری سٹاف و ڈرائیور حضرات کوآگاہی مہم بسلسلہ سموگ اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر دیا ورکشاپ کے اختتام پر ٹریفک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔\