ساہیوال، آر پی او کے جشن آزادی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے احکامات جاری

166
Independence Day
Independence Day

ساہیوال۔ 13 اگست (اے پی پی):ساہیوال آر پی او نے ریجن بھر میں 77ویں جشن آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جن کے تحت تفریحی پارکوں میں ”عادی“ ہلڑ بازوں کو روکنے کے لئے سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال.اوکاڑہ اور پاکپتن کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانا قومی وحدت کے اظہار کابہترین طریقہ ہے، زندہ قومیں اپنا جشن آزادی ملی و ایمانی جذبات کے ساتھ مناتے ہیں،پاکستان کی عوام مادر وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،14اگست کوجشن آزادی کو جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے، اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا ہے۔

آر پی او نے کہا کہ پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور سائیلنسر کے بغیر موٹر سائیکل پر عائد پابندی پر سختی سے عمل کروایا جائے،پولیس تفریحی مقامات پر ایسے انتظامات کرے کہ کسی شخص کو بھی کسی قسم کی قانون شکنی اور ہلڑ بازی کی ہمت نہ ہو،آر پی او محبوب رشید نے حکم دیا کہ ”عادی“ ہلڑ بازوں کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں،ان کے خلاف قانون کے مطابق پیش بندی قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔