ساہیوال ،کشمیری عوام ظلم و محاصرے کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت پر ثابت قدم ہیں، وفاقی وزیر

ساہیوال۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کا آغاز تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ظلم و محاصرے کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت پر ثابت قدم ہیں۔ وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ …

ساہیوال۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کا آغاز تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ظلم و محاصرے کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت پر ثابت قدم ہیں۔ وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ جہاں انسانی وقار اور انصاف پامال ہوں، وہاں خوشحالی ممکن نہیں اور سماجی انصاف تب ہی ممکن ہے جب ہر قوم کو خودمختاری حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے عزم، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہے اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری عوام کے سیاسی و انسانی حقوق کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی توڑے تاکہ انہیں انکا حق دیا جاسکے۔

مزید خبریں