ساہیوال میں بھی عالمی یوم صارفین بھرپور انداز میں منایا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

56
World Consumer Day

ساہیوال۔ 15 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر ڈیپارٹمنٹ چوہدری شاہد شبیر نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی طرح ساہیوال میں بھی عالمی یوم صارفین بھرپور انداز میں منایا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام لوگوں تک معلومات کی رسائی کے لئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ سکول و کالجز کی سطح پر معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا ئے اور لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے آگہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو جعل سازی، غیر معیاری اشیاء اور دیگر قباحتوں سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔