سبزیات کو 8سے10 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے ،خالد اقبال

228

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دوران پنیری کی کاشت کا عمل مکمل کرلیں اور ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام نگینہ، روما، پاکٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے آبپاشی و کھادوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری رکھاجائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہاکہ سبزیات کو 8 سے10 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر کسی جگہ پر زمین کمزور ہو تو اسے 4 سے5دن کے وقفہ سے بھی آبپاش کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل، جوؤں، سبز تیلے کاحملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ سبزیوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔