ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2064 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 2.264 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 1.28 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2064 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 2.264 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 1.28 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کا حجم 2.293 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جون میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کے ضمن میں 164.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومئی میں 183 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 155.10 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 4.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید خبریں