ملتان۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بار بار جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو کر عوام کو خالی اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ دینے نکل آئے ہیں تاہم عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیں اور مزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیں،70سال بعد پاکستانی …
سترسال بعد پاکستانی قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شکل میں ایماندار قیادت میسر آئی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بار بار جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو کر عوام کو خالی اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ دینے نکل آئے ہیں تاہم عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیں اور مزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیں،70سال بعد پاکستانی قوم کووزیراعظم عمران خان کی شکل میں یماندار قیادت میسر آئی ہےجو عوامی ترقی کیلئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں، اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی لیکن تمام تر رکاٹوں کے باوجود ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا،جلسے جلوس موجودہ حالات میں نہ صرف انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ بلکہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ کرونا وباءکی شدید لہر میں جلسے منعقد کرنے والے عوام کے کیسے خیر خواہ ہو سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسے کرکے قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے۔حکومت جلسے جلوسوں سے گھبرانے والی نہیں ‘وزیراعظم پاکستان نے عوامی زندگیوں کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم سے جلسے موخر کرنےکی اپیل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز این اے 156 اور این اے 157 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں باریوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ‘ کرپشن سے ملک کی جڑوں کوکھوکھلااور اداروں کو تباہ کیا گیا اب جب لٹیروں سے لوٹی دولت کا حساب مانگا گیا تو چوروں کا ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے، عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے۔عوام نے 2018ءکے انتخابات میں بھی لٹیروں کو بری طرح مسترد کیا اور 2023ءکے انتخابات میں بھی انکو بری طرح مسترد کریں گے۔آنے والا وقت پھر تحریک انصاف کا ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میٹروروٹ کی تعمیر کے دوران شہید ہونے والی مسجد کی جدید تعمیر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے جب تک مسجد میں نمازی نمازادا کرتے رہیں گے اس وقت تک مسجد تعمیر کرنے والے کے حق میں نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا یہ مسجد میٹر و روٹ کی تعمیر کے دوران شہید کی گئی تھی اور اب عوامی سہولت اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو دوبارہ تعمیرکیا جارہا ہے اور انشاءاللہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ عرصہ دراز سے قائم شدہ مسجد جس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے غلطی سے اس کو شہید کرنا پڑا کہ یہ میٹرو اسٹیشن میں رکارٹ بن رہی تھی مگر جب یہ مسجد رکاوٹ میں نہیں آئی اس لئے یہاں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے اس مسجد کی دوبارہ تعمیر نو کیلئے فنڈز جاری کئیے جاچکے ہیں انشاءاللہ جلد اس کا کام پایا تکمیل ہوجائے گا اور دوبارہ نمازی باآسانی اس مسجد رحمن وخاتم النبین میں باجماعت نماز ادا کر سکیں گے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ اس مسجدکی تعمیر میرے والد ملک صلاح الدین ڈوگر نے کی تھی اور آج دوبارہ اس مسجد کو ان کا بیٹا ملک عامر ڈوگر تعمیر کروا رہا ہے یہ سب میرے اللہ کی مجھ پر کرم اور لوگوں کی مجھ سے محبت کا ثبوت ہے کہ میں نے یہ کام سرانجام دیا۔ تقریب میں علامہ محمد فاروق خان سعیدی،مخدوم شعیب ہاشمی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،حاجی محمد اسلم ملک ایڈووکیٹ‘ اشرف ناصر خان،رانا عبدالجبار چیئرمین ایم ڈی اے،میاں جمیل احمد،شاہ زمان ‘قاری محمد ریاض گولڑوی موجود تھے ۔افتتاح و سنگ بنیاد کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعا کروائی۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا‘ موضع روانی میں سابق وائس چیئرمین ملک وحید روانی کے ماموں کی قل خوانی میں شرکت کی ۔ یونین کونسل منگل والا میں خضر بلوچ کے ماموں کی فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے ۔ یونین کونسل 19 میں یوتھ ٹائیگر فورس کے اجلاس کی صدارت کی۔ ملتان میں معروف عالم دین علامہ سعید احمد فاروقی مرحوم کی رسم چہلم میںشرکت کی اور دعا کروائی۔








