ستمبر2018ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات

69
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) ستمبر2018ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 10.34فیصد کا اضافہ جبکہ اکتوبر2018ءکے دوران 0.12فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2018ءکے دوران 1.024 ارب ڈالر جبکہ اکتوبر 2018ءکے دوران 1.13ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2018ءکے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی قومی برآمدات میں 0.41فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور شعبہ کی برآمدت کا حجم گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی برآمدات 4.389 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.407 ارب ڈالر تک بڑھی ہیں۔