ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیرصدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) ڈاکٹر محمد کلیم، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی واسا قصورعدنان گُل، ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی قصورعلی عاطف ، ڈی آئی او قصور نادر علی، سی او ضلع کونسل، سی اوز میونسپل کمیٹیز، ایکسئن پبلک ہیلتھ محمد سلیم اختر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

قصور۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیرصدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) ڈاکٹر محمد کلیم، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی واسا قصورعدنان گُل، ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی قصورعلی عاطف ، ڈی آئی او قصور نادر علی، سی او ضلع کونسل، سی اوز میونسپل کمیٹیز، ایکسئن پبلک ہیلتھ محمد سلیم اختر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

مزید خبریں