ستھرا پنجاب مہم ضلع بھرمیں کامیابی سےجاری ہے، ڈپٹی کمشنر

46

اٹک۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضانےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ستھرا پنجاب مہم ضلع بھرمیں کامیابی سےجاری ہے۔ انہوں نےان خیالات کا اظہار اپنےایک بیان میں کیا۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ صوبے بھر کی طرح ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں میں ستھرا پنجاب مہم جاری ہے۔ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر کنٹرول رومز اور ہیلپ لائنز بھی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کوبارآور بنانے کے لیےضروری ہے کہ عوام بھی ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں اور صرف تنقیدی نقطہ نظر سے پرہیز کریں۔عوام کے تعاون کے ذریعے ہی اس مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔