ستھرا پنجاب مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے محنت ولگن سے کام جاری رکھاجائے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

147

ننکانہ صاحب۔ 23 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤکی زیرصدار ت وزیراعلی پنجاب پرفارمنس انڈیکٹرز کا اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسی طرح ہی محنت ولگن سے کام جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صوبہ پنجاب کی تعمیروترقی ،صفائی ستھرائی کے لیے کوشاں ہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ صفائی کرنے کے لیے بہترین اقدامات اٹھارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکس کی صفائی ستھرائی روازنہ کی بنیاد پر کی جائے۔

اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرکا کوئی بھی مین ہول بغیرڈھکن کے نہیں ہوناچاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم عوام کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لیے تاجربرادری و عوام میں صفائی مہم بارے آگہی مہم بھی چلائی جائے عوام کو ستھرا پنجاب مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنا ماحول صاف ستھرا رکھ سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو و جنرل سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔