ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مثالی عوامی خدمات پر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو شیلڈ پیش

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مثالی عوامی خدمات پر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو شیلڈ پیش

اٹک۔ 04 جولائی (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی فتح جنگ اور پریس کلب فتح جنگ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو عوامی خدمت، صفائی و ستھرائی کے فروغ کے لیے کیے گئے مؤثر اور مثالی انتظامات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب انیل سعید، تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت، ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران، پریس کلب فتح جنگ کے عہدیداران لیاقت خان باجوڑی، طاہر محمود، فرحت عباس شاہ اور پریس کلب کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انیل سعید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اٹک نے عوامی فلاح و بہبود، صفائی ستھرائی، شہری سہولیات کی فراہمی اور خصوصی مواقع پر مثالی انتظامات کو یقینی بنایا، جسے نہ صرف عوام نے بے حد سراہا بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ان اقدامات کی خصوصی تحسین کی۔

مزید خبریں