ستھرا پنچاب ،ریلوے ملازمین نے ملتان، خانیوال میں صفائی کاکام شروع کر دیا

27

خانیوال۔ 09 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس ریلویز ذوالفقار علی شیخ کی خصوصی کاوشوں سے ریلوے اسٹیشن ملتان اور خانیوال میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور ریلوے ملازمین نے اسٹیشن کے پلیٹ فارم سمیت اسٹیشن کی ویٹنگ ایریاز واش روم اور اسٹیشن کی اندرونی اور بیرونی حصہ کو مکمل صاف کیا اس حوالے سے بتایا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں

کہ پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کے اعلی ترین انتظامات ہونے چاہئیں ناقص صفائی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے بھی تمام افسران کو فیلڈ مانیٹرنگ کی زمہ داریاں سونپ رکھی ہیں۔