سربیا ، بلغراد سے جنگِ عظیم اوّل کا ایک صدی پرانا 660 پاؤنڈ وزنی بم ہٹا دیا گیا

91
Serbia
Serbia

بلغراد ۔23ستمبر (اے پی پی):سربیا کے دارالحکو مت بلغراد سے جنگِ عظیم اوّل کا ایک صدی پرانا 660 پاؤنڈ وزنی بم ہٹا دیا گیا۔ العرنیہ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تقریباً 300 کلوگرام (660 پاؤنڈ) وزنی ایک صدی پرانا توپ خانے کا گولہ بلغراد میں سربیا کی پارلیمنٹ کے قریب ایک تعمیراتی مقام سے بحفاظت ہٹا دیا گیا۔

سربیا کے وزیرِ داخلہ ایویتسا داکیک نے گولے کو ہٹانے کی کارروائی سے پہلے بتایا کہ گذشتہ بدھ کو ملنے والا 305 ملی میٹر کا "مورسر ایم۔11” ہووٹزر گولہ آسٹرو ہنگیریئن فوج نے جولائی 1914 میں جنگِ عظیم اوّل میں دارالحکومت کے محاصرے کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس نے قریبی رہائشیوں کو علاقے سے اپنی گاڑیاں ہٹانے کا حکم دیا اور محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ اگر ممکن ہو تو گھروں سے چلے جائیں۔اس گولے کو بلغراد سے تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) دور ریگستانی علاقے میں بھیج دیا گیا جہاں اسے تباہ کر دیا گیا تھا۔سربیا میں گذشتہ جنگوں سے بچ جانے والے کئی بم ملے ہیں لیکن انہیں بغیر کسی دھماکے کے ہٹا دیا گیا ہے۔