سرتاج عزیز کی بھارتی مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی سے ملاقات

110

اسلام آباد ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اتوار کو بھارت کے نیشنل سیکیورٹی کے مشیر اجیت ڈول سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ ملاقات بھارت کے شہر امرتسر میں چھٹی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ سرتاج عزیز اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہٰے ہیں ۔