اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ کے انتقال پر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور ریاض حسین پیرزادہ اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔