سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی انچارج پی ٹی وی ورلڈ سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں سید نمود مسلم اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی انچارج پی ٹی وی ورلڈ سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں سید نمود مسلم اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکتا، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔