سردار ایاز صادق کا مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت کااظہار

125
Sardar Ayaz Sadiq
Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت کااظہار کیاہے۔

اتوار کو یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹر جنرل میڈیا سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نےمخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید علی حسن گیلانی کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اسپیکر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔