اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے حملے میں شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے …
سردار ایاز صادق کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔
بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے حملے میں شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، قوم کو اپنے بہادر پولیس جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، خوارج دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ریاست ان کا قلع قمع کرنے کیلئے پرعزم ہے، کے پی پولیس نے ہمیشہ بہادری، فرض شناسی اور جرأت کی مثالیں قائم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، قوم اور ریاست دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، پولیس فورس کی قربانیاں امن کے قیام کی بنیاد ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








