سردار عتیق احمد خان سے اوورسیز کشمیری رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان سے امریکہ میں مقیم اوورسیز معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ظریف خان، سردار ذوالفقار روشن خان

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان سے امریکہ میں مقیم اوورسیز معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ظریف خان، سردار ذوالفقار روشن خان، بزنس فورم اے جے کے اور جی بی سردار عمران عزیز، ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی، نوجوان صحافی ولید یاسین، سردار عرفان رائے ایڈووکیٹ اور صدر یوتھ ونگ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عامر نور عباسی نے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، مسئلہ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی منظرنامے سمیت اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے جاری جدوجہد، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے خطے میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں، موجودہ حالات اور مستقبل کے امکانات کے مختلف پہلوؤں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کشمیر کی تحریک آزادی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، قومی و سیاسی امور پر مشاورت اور باہمی روابط کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خطے کے سیاسی حالات کے تناظر میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں