سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماءمشائخ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

111
APP53-12 LAHORE: December 12 - Federal Minister for Religious Affairs & Interfaith Harmony Sardar Muhammad Yousaf chairing concluding session meeting of Seerat Conference. APP

لاہور ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماءمشائخ کونسل کا اجلاس پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی اور نصاب کمیٹی نے اراکین کمیٹی کے سامنے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں‘ تجاویز کو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممبر علماءو مشائخ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ اور ہم آہنگی کے قیام کیلئے قومی علماءمشائخ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے پہلے اجلاس میں 2کمیٹیاں بنا دی گئی تھیں جنہوں نے اپنی تجاویز ‘ سفارشات اور ایکشن پلان کو اجلاس میں پیش کر دیا ہے۔