استنبول ۔ 9 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے جنوبی ایشیاءکو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے‘ بھارتی اقدامات کے خلاف جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطہ میں جنگ …
سردار مسعود خان کی ترک میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
استنبول ۔ 9 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم نے جنوبی ایشیاءکو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے‘ بھارتی اقدامات کے خلاف جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطہ میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کو ٹالنے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ناروے جاتے ہوئے ترکی کے شہر استنبول میں ترک ریڈیو اینڈ ٹی وی ، ترکی کے اے نیوز ٹی وی اور انا طولیہ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کی بے حسی کا نتیجہ ہے جس بے حسی نے بھارت کو بے گناہ انسانوں پر مظالم ڈہانے کے لیے حوصلہ دیا ہے ۔ اُنہوں نے صدر طیب اردگان کی طرف سے کشمیری عوام کی غیر متزنول حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکی سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں اپنے دوست ممالک کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو موبلائز کر کے کشمیری عوام پر ڈہائے جانے والے مظالم بند کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خو د ارادیت دلانے کے لیے اپنی کوششیں تیزکرے اور بھارت پر مسئلہ کشمیر سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے دباﺅ بڑھائے ۔








