اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں چکن کارن سوپ کی مانگ بڑھ گئی جو سردیوں کی ایک مرغوب غذا اور پروٹین اور لحمیات کا سستا ترین ذریعہ ہے ۔ اسلام آباد کے معروف مقامات جی سکس میلوڈی فوڈ پارک اور جی نائن مرکز کا ایک مشہور سوپ پوائنٹ شامل ہیں۔ شہری اس پسندیدہ غذا سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی …
سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما کی مرغوب غذا چکن کارن سوپ کی مانگ بڑھ گئی
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں چکن کارن سوپ کی مانگ بڑھ گئی جو سردیوں کی ایک مرغوب غذا اور پروٹین اور لحمیات کا سستا ترین ذریعہ ہے ۔ اسلام آباد کے معروف مقامات جی سکس میلوڈی فوڈ پارک اور جی نائن مرکز کا ایک مشہور سوپ پوائنٹ شامل ہیں۔ شہری اس پسندیدہ غذا سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں سوپ سٹالوں کا رخ کرتے ہیں۔
میلوڈی فوڈ پارک میں احسن حیدری گزشتہ تین دہائیوں سے ایک نمایاں سوپ اسٹال چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ30 سال ہو گئے ہیں اور زیادہ تر لوگ اہلخانہ کے ہمراہ سرد موسم میں ہمارا سوپ پینے آتے ہیں۔احسن حیدری کے اسٹال پر دو اقسام دستیاب ہیں بغیر انڈے چکن کارن سوپ 150 روپے فی پیالی جبکہ انڈے کے ساتھ سوپ 200 روپے میں فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نرخ معاشرے کے تمام طبقات کی پہنچ میں ہیں،انڈے والا سوپ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے صفائی اور معیار کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کےاسٹال کو ترجیح دیتے ہیں۔مانگ بڑھنے کی وجہ سے سردیوں میں سوپ کا کاروبار خاصا منافع بخ رہتا ہے ۔انہوں نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر حکام سے اسٹال کے کرایوں میں ریلیف دینے کی اپیل بھی کی۔میلوڈی فوڈ اسٹریٹ کے مستقل گاہک کاشف نے کہا کہ سردیوں میں مجھے انڈے والا چکن کارن سوپ بہت پسند ہے۔ یہ مزیدار بھی ہے اور سستا بھی جس کی وجہ سے ہر طبقے کے لیے قابلِ رسائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اکثر گھر والوں کے لیے بھی پیک کرا لیتا ہوں سب کو میرے پسندیدہ مقام کا سوپ بہت پسند ہے۔جی نائن مرکز میں اسامہ اقبال ایک خاندانی کاروبار چلا رہے ہیں جو گزشتہ 35 سال سے قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا سوپ پوائنٹ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب نرخوں پر معیار اور صفائی کو یقینی بنانے کی وجہ سے ان کا ایک مستقل گاہکوں کا حلقہ بن چکا ہے۔
یہاں بغیر انڈے چکن کارن سوپ 160 روپے جبکہ انڈے کے ساتھ 200 روپے میں دستیاب ہے جو ایک خاص گھریلو نسخے اور دیسی تڑکے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس سوپ پوائنٹ پر فیملی ہال اور نئی تعمیر شدہ روف ٹاپ بھی موجود ہےجہاں گاہک بیٹھ کرلطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔جی نائن کی رہائشی اور مستقل خریدار علیزے نے کہا کہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ روزانہ یہاں آتی ہوں۔ ان کا چکن کارن سوپ میرا پسندیدہ ہے کیونکہ اس میں دوسرے مقامات کے مقابلے میں زیادہ چکن اور انڈے کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب قیمتیں اسے ہر کسی کے لیے قابلِ خرید بناتی ہیں۔









