سرسبز اور شفا ف ماحول شجر کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے،محمد عثمان ڈار

43
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

سیالکوٹ۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سرسبز اور شفا ف ماحول شجر کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو عملہ جامعہ پہنایا جاسکے۔ عوام کے تعاون کے بغیر صحت مند ماحول کو پروان چڑھانا ممکن نہیں، اس ضمن میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد عثمان ڈار نے کلین اینڈ گرین پاکستان میں پودے لگانے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ محمد عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسبز زمین کا تحفہ دیا جاسکے۔اس موقع پرصوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی، سی ایس آئی مستنصر عباس، ایس ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی فاروق صادق،پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری واطلاعات ونشریات میاں اعجاز جاوید ودیگر بھی موجود تھے۔