اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین و وزیر مملکت ہارون شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹام ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پاک برطانیہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع …
سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین و وزیر مملکت ہارون شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹام ڈریو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین و وزیر مملکت ہارون شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹام ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پاک برطانیہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی مراعات پر بریفنگ دی۔








