سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانی عازمین حج کو منی، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دوران کام آنے والی اشیاء پر مبنی گفٹ پیک دیا گیا

مکہ مکرمہ ۔4جولائی (اے پی پی): سرکاری اسکیم کے تحت حج 2022 کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو منی، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دوران کام آنے والی اشیاء پر مبنی گفٹ پیک دیا گیا۔ پیر کو سرکاری اسکیم کے حاجیوں کی رہائشی عمارت میں حجاج میں تحائف تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کے حکام کے مطابق سرکاری اسکیم کے 32000 سے زائد عازمین حج کو یہ تحائف دیئے جارہے ہیں اس میں جائے نماز کے علاوہ ایک فرد کو بچھانے کیلئے ایک آرام دہ قالین بھی شامل ہے جو مشاعر میں حجاج کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔