سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں ریونیو ڈویژن کیلئے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

95

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں ریونیو ڈویژن کیلئے ایک ارب 12 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری جبکہ اب تک 9کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کےفنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3ارب 20کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔