سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے زائد المیعاد،زائد الوقت ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 7302154 ملین روپے کا اضافہ ہوا ، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے زائد المیعاد،زائد الوقت ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ان کی لاگت میں 7302154 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو سید رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بتایا گیا کہ مالی …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے زائد المیعاد،زائد الوقت ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ان کی لاگت میں 7302154 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کو سید رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کل منصوبوں کی تعداد 1093 ہے جن میں سے 901 منصوبے جاری ہیں۔منصوبوں میں تاخیر کا تخمینہ انہی جاری منصوبوں کی بنیاد پر لگایاگیا ہے۔

کل 1093 منصوبوں میں سے 226 منصوبے لاگت میں اضافہ کا شکار ہیں جبکہ 714 منصوبے وقت میں اضافہ کا سامنا کررہے ہیں۔ان کی لاگت میں اضافہ کی لاگت 1 کھرب روپے سے زائد ہے۔

تاہم یہ اضافہ گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے۔سال 24-2023 میں یہ لاگت 1460138 ملین، 23-2022 میں 1422179 ملین،22-2021 میں 1287482 ملین،21-2020 میں 116112 ملین اور سال 20-2019 میں یہ لاگت 870079 ملین روپے رہی۔