سرگودھا ۔15مارچ (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ نے سرکاری فنڈز میں غبن کو کسی صورت بھی برداست نہیں کیا جائے گااگر کوئی ایسا کیس سامنے آتا ہے تو اُس کو پریشر میں آئے بغیر عوام کا لوٹا ہوا پیسے کو ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں ہونے والی میٹنگ میں کیا، جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن کے تمام تفتیشی /انکوائری افسران بھی موجود تھے ۔
اُنہوں نے تمام افسران کو گائیڈ لائز دیں کہ ڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف جاری مقدمات و انکوائریزکو میرٹ پر مکمل کر کے اُن کو کیفرکردار تک پہنچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلاضرورت وقت کا ضیاع کیے بغیرسائلین کو انصاف پہنچائیں اور کسی غریب و مظلوم لوگوں کو تنگ نہ کریں، کسی بھی انکوائری یا مقدمہ میں سائلین کو بلانے سے پہلے کیس کو خود پڑھ کر اپنا لائن آف ایکشن بنائیں تاکہ انکوائری/مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جاسکے۔
انہوں نے تمام افسران کو سختی سے کہا کہ دفتر ٹائم کا خاص خیال رکھیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچا سکیں۔انہوں نے تما م افسران کو ہدایت کی کہ کوئی بھی افسر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کرے بلکہ سائلین کاوقت ضائع کیے بغیر اُن کو بلاامتیاز انصاف فراہم کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوشن کو مکمل چالان عدالت میں داخل کروا نے کی ہدایت کی گئی ۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری فنڈز میں غبن کو کسی صورت بھی برداست نہیں کیا جائے گااگر کوئی ایسا کیس سامنے آتا ہے تو اُس کو پریشر میں آئے بغیر عوام کا لوٹا ہوا پیسے کو ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائیں، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیزکرکے سرکاری املاک کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوائیں، تمام انکوائری /تفتیشی افسران تمام پنڈنگ انکوائری اور مقدمات کومقررہ وقت میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔ہر افسر سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سے فائدہ پہنچایا جا سکے ۔