اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن کے شعبہ میں خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں 32.64 فیصداوردرآمدات میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 …
ٹیلی کمیونیکیشن، کمیپوٹراورانفارمیشن کے شعبہ میں خدمات کی تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن کے شعبہ میں خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں 32.64 فیصداوردرآمدات میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.487 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.64 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.121 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جنوری میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 185 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال جنوری میں 162 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.440 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اس شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 371 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 317 ملین ڈالرتھا۔
جنوری میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپوٹراورانفارمیشن خدمات کے شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری میں 39 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں اس شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








