چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کاشغر میں این ایل سی کے لاجسٹکس مرکز کا دورہ کیا
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا کاشغر میں این ایل سی کے لاجسٹکس مرکز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کاشغر میں این ایل سی کے لاجسٹکس مرکز کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں این ایل سی کی سرحد پار لاجسٹکس سرگرمیوں اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاشغر اور تاشکرگن میں این ایل سی کی قائم کردہ سہولیات پاک چین تجارت کے لئے اہم حیثیت رکھتی ہیں، این ایل سی کے مراکز چین، وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور عالمی منڈیوں تک سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل میں معاون ہیں، سی پیک کی کامیابی میں این ایل سی کا مؤثر اور کلیدی کردار جاری ہے، این ایل سی نے چین میں سو فیصد ملکیتی لاجسٹکس کمپنی بھی قائم کر رکھی ہے، این ایل سی کی جدید گاڑیاں پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مصروفِ عمل ہیں، این ایل سی کی خدمات پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کو نئی جہت دے رہی ہیں ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نےکہا کہ پاک چین تجارت اور رابطوں کے فروغ میں این ایل سی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔







